کرپشن سکینڈل،10 ڈولفن اہلکار برخاست

 موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی مرمت کیلئے 20 کروڑ روپے کے فنڈز کا اجرا کیا گیا تھا،8 کروڑ کی ہیرا پھیری 
 افسر وں نے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی مرمت کے لیے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کی اور ناقص پرزے خریدے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا سکینڈل سامنے آ گیا ہے۔انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کر لی جس میں ایس پی ڈولفن سمیت 10 افسران اور اہلکاروں کو کرپشن میں ملوث پایا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے ڈولفن سکواڈ کے 10 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے ان میں سب انسپکٹر ناصر خان، اے ایس آئی شاہد، سخاوت کانسٹیبل، حمزہ، امانت، نقاش اور عرفان سمیت دیگر اہلکار شامل ہیں ان اہلکاروں کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی گئیں اور ان کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہیانکوائری رپورٹ کے مطابق ڈولفن سکواڈ کی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی مرمت کیلئے 20 کروڑ روپے کے فنڈز کا اجرا کیا گیا تھا، جس میں 8 کروڑ روپے کی کرپشن کی گئیپروکیورمنٹ اور ایم ٹی افسران نے ملی بھگت سے اس کرپشن میں حصہ لیا۔ذرائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ افسر وں نے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی مرمت کے لیے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کی اور ناقص پرزہ جات خریدے۔ اس کرپشن نے عوامی فنڈز کا ضیاع کیا اور عوامی خدمت کے نام پر بدعنوانی کو فروغ دیا۔انکوائری کمیٹی نے ایس پی ڈولفن زوہیب کے خلاف بھی رپورٹ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ارسال کر دی ہے، جس میں ان کی غفلت اور کرپشن میں ملوث ہونے کی نشاندہی کی گئی ہیاس کارروائی کے بعد مزید انکوائریز اور قانونی اقدامات کی توقع کی جا رہی ہے۔