کرپشن میں ملوث اہلکاروں کوسے برخاست کیا جائے گا:سی ٹی او

متن: لاہور(کرائم رپورٹر) سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے لائسنسنگ سینٹر و ڈرائیونگ سکول ڈیفنس کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مختلف مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور سائن ٹیسٹ و روڈ ٹیسٹ کے عمل کا معائنہ کرتے ہوئے تمام ڈرائیونگ ٹیسٹس کی ویڈیوز محفوظ رکھنے کی ہدایت جاری کی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ سی ٹی او لاہور نے واضح کیا کہ تمام لائسنسنگ سنٹرز میں میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا جبکہ کرپشن میں ملوث اہلکاروں کو صرف معطل نہیں بلکہ نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔ انہوں نے خواتین اور سینئر سٹیزنز کیلئے ترجیحی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہے۔