مذاکرات بامقصد ہونے چاہئیں: امین الحق

 معافی مانگنے میں کوئی حرج نہیں ،ہمیں سب سے پہلے پاکستان کا مفاد عزیز ہوناچاہیے ،میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد( آ ئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی امین الحق نے کہا ہے کہ مذاکرات بامقصد ہونے چاہئیں۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تحریک انصاف پہلے بھی اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکی تھی،اب ان کے پاس آخری مرتبہ ایک گیم پلان بن گیا ہے،اس سے بانی پی ٹی آئی سمیت سب کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ معافی مانگنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ہمیں سب سے پہلے پاکستان کا مفاد عزیز ہوناچاہیے ۔