پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک میں شامل ، ہمیں بھی ایشو سے نمٹنے کے لیے مالی مسائل درپیش ،ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے تعاون کی فراہمی نا گزیر ہے،گفتگو
اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم کی معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی عالمی مسئلہ ہے ، اس ایشو کے حوالے سے ترقی یافتہ ممالک اپنی ذمہ داری کو پورا کریں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا ہم نے پاکستان سمیت موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کے حق میں آواز اٹھائی ہے ۔ کوپ کانفرنس میں ہم نے اپنے اور دوسروں کے حق میں بھر پور جنگ لڑی ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہمارے اقدامات کو عالمی سطح پر سراہاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک میں شامل ہے ، ہمیں بھی اس ایشو سے نمٹنے کے لیے مالی مسائل درپیش ہیں ،ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے تمام متاثرہ ترقی پذیر ممالک کے لیے تعاون کی فراہمی نا گزیر ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ترقی یافتہ ممالک اس حوالے سے اپنی ذمہ داری کو پورا کریں ۔