پاکستان موسمیاتی اعتبار سے سب سے زیادہ خطرے والے 10 ممالک میں شامل

باکو نے بڑی ماحولیاتی کانفرنس کی میزبانی مگر بدقسمتی سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی،شیری رحمان کامباحثے سے خطاب
اسلام آباد(آن لائن)اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس 2024 کے اگلے مرحلے کے حوالے سے منعقدہ  مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی کوآرڈینیشن سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ باکو نے دنیا کی سب سے بڑی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کی میزبانی کی، لیکن بدقسمتی سے کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوئی، تمام جماعتیں نتائج سے مایوس ہو کر تقریب سے الگ ہوئیں، خاص طور پر وہ لوگ جو عالمی جنوب سے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی اعتبار سے سب سے زیادہ خطرے والے 10 ممالک میں شامل ہے، پاکستان کو شدید موسمی واقعات کا سامنا ہے۔ گذشتہ سال امیر شمالی ممالک نے موسمیاتی آفات سے متاثر غریب ممالک کی مدد کے لیے نقصان کا فنڈ قائم کیا، اب تک تقریباً 700 ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا گیا ہے، فرانس، اٹلی، جرمنی اور متحدہ عرب امارات سب سے زیادہ تعاون کرنے والے ممالک ہیں۔