اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا۔رجسٹرار آفس نے موقف اختیار کہ اس نوعیت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت میں دائر ہوسکتی ہیں۔ستائیسویں ترمیم جسٹس (ر) شبر رضا رضوی کی جانب سے چیلنج کی گئی تھی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین پاکستان قانون ساز اسمبلی نے تشکیل دیا تھا اور قانون ساز اسمبلی نے 1973 کے آئین میں سپریم کورٹ کو اعلی ترین عدالت قرار دیا تھا، جبکہ موجودہ اسمبلی کسی صورت دستور ساز اسمبلی نہیں ہے