مصدق عباسی کے وارنٹ گرفتاری 26 ویں آئینی ترمیم کا شاخسانہ،بیر سٹرسیف

پشاور (آئی این پی )خیبر پختونخوا کے مشیراطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مصدق عباسی کے وارنٹ گرفتاری 26 ویں آئینی ترمیم کا شاخسانہ ہے،انکے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر درج کیا گیا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ مصدق عباسی کا واحد جرم یہ ہے کہ وہ بانی چیئرمین کے وژن کو عملی شکل دیتے ہوئے کرپشن کے خاتمے کیلئے سرگرم ہیں صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کو بھی ایک جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا فلک جاوید کا جرم صرف بھی یہ ہے کہ وہ بانی چیئرمین کے وژن کو آگے بڑھا رہی ہیں۔وفاقی حکومت کے دور میں آزادی اظہار رائے بھی جرم بن گیا ہے۔