مسقط کے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایک بحری جہاز کو نامعلوم سمت سے آنے والے پروجیکٹائل نے نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں جہاز کے انجن روم کو نقصان پہنچا اور عملے کے ایک رکن کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جہاز آبنائے ہرمز سے باہر نکل رہا تھا۔ سکیورٹی افسران کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد انجن روم کو شدید نقصان پہنچا ہے۔متاثرہ جہاز کے دیگر عملے کی حفاظت کے لئے عمانی کوسٹ گارڈز الرٹ ہو گئے ہیں اور ان کی مدد سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں سمندر میں کسی بھی قسم کی آلودگی یا ماحولیاتی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔آبنائے ہرمز میں حالیہ دنوں میں بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جس سے عالمی شپنگ اور توانائی کی ترسیل کے سلسلے میں تشویش پھیل گئی ہے۔ عالمی سطح پر اس واقعے کے اثرات اور ممکنہ خطرات پر عالمی رہنماؤں اور سلامتی اداروں کی نظر ہے۔