بس کار سے ٹکرا کر الٹ گئی ،2 افراد جاں بحق،12 زخمی

سرگودھا(خصوصی رپورٹ) خوشاب روڈ پر چک 71 شمالی کے قریب تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں اور کار سے ٹکراتی ہوئی الٹ گئی ، حادثے کے نتیجے میں 5 سالہ بچی سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے ، ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا خوشاب روڈ پر چک 71 شمالی کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں 5 سالہ بچی سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے زخمیوں میں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔