کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے نے جولائی 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے۔نیپرا نے اس درخواست پر 27 اگست کو سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق، یہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے الیکٹرک صارفین پر بھی لاگو ہوگی۔ذرائع کے مطابق، اگر منظوری دی گئی تو بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔