کراچی: ہنجروال انویسٹی گیشن و آپریشن پولیس کی فوری کارروائی سے جناح ہسپتال میں داخل ہونے والے زخمی 8 سالہ علی مراد کے اغوا اور تشدد کا معاملہ حل ہو گیا۔
ایس پی ہنجروال کے مطابق چند گھنٹے قبل پولیس کو زخمی بچے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملنے پر انویسٹی گیشن ٹیم فوری طور پر ہسپتال پہنچی اور بچے کی شناخت عمل میں لائی گئی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے علی مراد کو اغوا کرکے خالی پلاٹ میں لے جا کر سر میں اینٹوں کے وار کیے، جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔