عائزہ خان اور دانش تیمور کی علیحدگی کی قیاس آرائیاں پھر شروع

عائزہ خان دانش تیمور کے ڈرامے ہمراہی کی اختتامی تقریب کی سکریننگ میں نظرنہیں آئیں:صارفین
کراچی (شوبز ڈیسک) شوبز کی معروف جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی زد میں آگئے۔سوشل میڈیا صارفین نے نوٹ کیا کہ عائزہ خان دانش تیمور کے ڈرامے ہمراہی کی اختتامی تقریب کی سکریننگ میں نظرنہیں آئیں،مداحوں کی توجہ اس بات پر بھی گئی کہ عائزہ خان نے 8 اگست کو اپنی نکاح کی سالگرہ کے موقع پر بھی سوشل میڈیا پر دانش تیمور کے لیے کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی،جبکہ یوم آزادی کے موقع پر بھی دانش تیمور نے فیملی کے بجائے صرف اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔عائزہ خان کی حالیہ پراسرار بلیک اینڈ وائٹ پوسٹ نے بھی مداحوں کی توجہ حاصل کی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان مبینہ اختلافات اور علیحدگی سے متعلق سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔تاہم،عائزہ خان اور دانش تیمور میں سے کسی نے بھی طلاق یا علیحدگی کی تصدیق نہیں کی، اس لیے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ قیاس آرائیاں تاحال غیر مصدقہ ہیں۔