ملک کا موجودہ نظام ہوا میں معلق جمہوریت ،مزید صوبے بنانے میں کوئی حرج نہیں
اقتدار میں بیٹھے دونوں خاندان عوام کے فیصلے کی بنیاد پر نہیں آئے ، بلکہ بادشاہ سلامت ہیں
کراچی(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ سسٹم بیٹھ چکا ہے، محسن نقوی کی باتوں سے مکمل اتفاق کرتا ہوں،ملک کا موجودہ نظام "ہوا میں معلق جمہوریت ‘‘ ہے، نئے صوبے بنانے میں کوئی حرج نہیں ،جہاں اتفاق رائے پایا جاتا ہے وہیں سے اس کا آغاز کیا جانا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں اسد عمر نے کہا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ زندگی میں کبھی ایسا دن آئے گا جب انہیں یہ کہنا پڑے گا کہ محسن نقوی کی باتوں سے مکمل اتفاق ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ موجودہ سسٹم بیٹھ چکا ہے اور جب نظام کے اوپر سے عوام کا اعتماد اٹھ جائے تو اس کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ نظام زمیں بوس ہو گیا ہے، اقتدار میں بیٹھے دونوں خاندان عوام کے فیصلے کی بنیاد پر نہیں آئے ، بلکہ "بادشاہ سلامت ہیں