صوبہ سندھ کے تعلیمی بورڈز میں ای مارکنگ اور ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز

کراچی (آئی این پی )سندھ حکومت نے سندھ سیکنڈری ایجوکیشن امپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور عالمی معیار کے امتحانی نظام کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے ۔ منصوبے کے تحت امتحانی نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے، ای مارکنگ متعارف کرانے اور تعلیمی بورڈز کی استعدادِ کار بڑھانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔