وزیراعظم نیشنل یوتھ کونسل چو تھا بیچ ، درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع

 نوجوانوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کرنے کا اہم پلیٹ فارم ہے، چیئرمین رانا مشہود 
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم نیشنل یوتھ کونسل کے چوتھے بیچ کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے، اب اہل نوجوان 31 اگست 2026 تک نیشنل یوتھ کونسل کے چوتھے بیچ کے لیے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں،15 سے 29 سال کی عمر کے پاکستانی نوجوان نیشنل یوتھ کونسل کے چوتھے بیچ کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔ چیئرمین نیشنل یوتھ کونسل رانا مشہود احمد خاںنے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نوجوانوں کو قومی سطح پر نمائندگی کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے