اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایف بی آر حکام کے مطابق 30 ستمبر 2025 تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے جا سکتے ہیں اور انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی جائے گی۔حکام کے مطابق یکم جولائی 2024 سے 30 جون 2025 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانا ہوں گے۔