بھارت: ممبئی میں شدید بارش، ریڈ الرٹ جاری اور اسکول کالجز بند

بھارت: ممبئی میں شدید بارش، ریڈ الرٹ جاری اور اسکول کالجز بند

ممبئی: بھارتی شہر ممبئی میں گزشتہ تین روز سے مسلسل شدید بارشوں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے اور شہری مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

 بھارتی محکمۂ موسمیات نے ممبئی کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے اور آئندہ دو روز کے دوران ممبئی، تھانے اور رائے گڑھ میں مزید شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس الرٹ کے پیشِ نظر شہر میں اسکول اور کالجز بند کر دیے گئے ہیں تاکہ طلبہ اور شہری محفوظ رہ سکیں۔ شہریوں سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بارش کے دوران محفوظ رہیں۔