کراچی: ایک ہفتے کی گراوٹ کے بعد سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔ آج سونے کی قیمتوں میں فی تولہ 1500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 700 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 286 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 6 ہزار 670 روپے تک پہنچ گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 350 ڈالر ہو گئی ہے۔سونے کی بڑھتی قیمتوں کا اثر عوامی سرمایہ کاری اور زیورات کی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو سکتا ہے۔