ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر مہنگا ہوکر 3345 ڈالر پر پہنچ گیا۔پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 514 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 2 ہزار 554 روپے کا ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جب فی تولہ سونا 6100 روپے اور فی اونس 61 ڈالر سستا ہوا تھا۔