کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 54 ہزار 500 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار 926 روپے ہو گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 15 ڈالر اضافے کے بعد 3325 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال اور مہنگائی کے بڑھتے رجحان کے باعث سرمایہ کار ایک بار پھر سونے کو محفوظ اثاثہ تصور کرتے ہوئے اس کی خریداری کی جانب مائل ہو رہے ہیں، جس سے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔