روس: ریازن ریجن کی فیکٹری دھماکے میں ہلاکتیں 20 تک پہنچ گئیں

روس: ریازن ریجن کی فیکٹری دھماکے میں ہلاکتیں 20 تک پہنچ گئیں

 روس کے ریازن ریجن کی ایک فیکٹری میں گزشتہ ہفتے ہونے والے دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے میں مجموعی طور پر 134 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔حکام نے بتایا کہ دھماکا فیکٹری کے ایک ورکشاپ کے اندر آگ لگنے کے نتیجے میں ہوا، تاہم اب تک اس آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ تحقیقات جاری ہیں تاکہ دھماکے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے اور آئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔