بارش، پھسلن:پشاورسے اسلام آدموٹروے صوابی انبارانٹرچینج کے مقام پربند

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پشاور سے اسلام آباد موٹروے صوابی انبار انٹرچینج کے مقام پر تمام بڑی گاڑیوں اور لوکل ٹرانسپورٹ کیلئے بند کردی گئی۔موٹروے پولیس ذرائع کے مطابق بارش کی وجہ سے کٹی پہاڑی کے قریب بہت زیادہ پھسلن ہوگئی ہے جس کی وجہ سے موٹروے کو بند کیاگیاہے۔ موٹروے بند ہونے کی وجہ سے عوام کوشدید پریشانی کاسامناہے۔