لاہور (کرائم رپورٹر) موٹروے ایم ٹو، ایم تھری، ایم الیون اور قومی شاہراہ این فائیو کے مختلف مقامات پر بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہوگئیں، جس کے پیش نظر موٹروے پولیس نے ڈرائیورز کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے مطابق ایم ٹو ساؤتھ پر کوٹ مومن سے کالا شاہ کاکو تک بارش ہوئی، جبکہ ایم تھری پر فیض پور سے جڑانوالہ اور ننکانہ سے مرید والا تک بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون کے مختلف مقامات پر بھی پھسلن پیدا ہوگئی، جبکہ قومی شاہراہ این فائیو کے اوکاڑہ سیکٹر میں بارش اور ہلکی بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔