پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تجارت میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ

پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تجارت میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ

پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مالی سال 2024-25 کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم 7 ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا، جس میں پاکستان کی برآمدات 5 ارب 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اور درآمدات 1 ارب 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی ہیں۔

برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس میں مختلف مصنوعات کی نمایاں برآمدات شامل ہیں:

بیڈ شیٹس، ٹیبل کلاتھ، اور کچن لینن: 1 ارب 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر
مردانہ سوٹ، جیکٹس، اور پتلون: 93 کروڑ 60 لاکھ ڈالر
دیگر تیار شدہ ملبوسات: 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر
ٹی شرٹس: 36 کروڑ 10 لاکھ ڈالر
جرسیز، پلوورز، اور کارڈیگنز: 31 کروڑ 20 لاکھ ڈالر
جرابیں (ہوزری): 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالر
مردانہ شرٹس (نٹ والے): 24 کروڑ 40 لاکھ ڈالر
چمڑے کی مصنوعات: 16 کروڑ 50 لاکھ ڈالر
خواتین کے سوٹ، جیکٹس، اور ڈریسز: 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر
دوسری جانب، درآمدات میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اہم درآمدات میں شامل ہیں:

کپاس: 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر
لوہا اور اسٹیل اسکریپ: 15 کروڑ 90 لاکھ ڈالر
سویابین: 13 کروڑ 70 لاکھ ڈالر
کوئلہ: 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر
کیمیکل ووڈ پلوپ: 5 کروڑ ڈالر
ٹربو جیٹ اور گیس ٹربائن: 5 کروڑ ڈالر
آٹومیٹک ڈیٹا پروسیسنگ مشینیں: 4 کروڑ ڈالر
پیٹرولیم آئل (نہ کہ خام تیل): 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر
میڈیکل آلات: 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر
میوہ جات (Nuts): 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر
یہ اعداد و شمار دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کی مضبوطی اور مختلف شعبوں میں بڑھتی ہوئی اقتصادی سرگرمیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔