حافظ آباد میں 3 افراد کو قتل کرنے اور لاشیں جلانے کے واقعے میں نامزد ایک اہم ملزم کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم قطر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا تاہم اسے بروقت گرفتار کر لیا گیا۔ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ملزم کو گرفتاری کے بعد تھانہ ونیکے تارڑ پولیس کے حوالے کیا گیا ہے جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔ دو روز قبل ملزمان نے تین افراد کو قتل کرنے کے بعد ان کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی تھی۔ مقتولین میں ایک اسپین سے آنے والا شخص اور ایک پولیس کانسٹیبل شامل تھے۔اس مقدمے میں تھانہ ونیکے تارڑ پولیس نے 8 نامزد اور 8 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہوا ہے۔ پولیس نے مزید کارروائی کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔