کوئٹہ: کالعدم بی ایل اے کے خودکش بمبار تیار کرنے والے پروفیسر گرفتار

کوئٹہ: کالعدم بی ایل اے کے خودکش بمبار تیار کرنے والے پروفیسر گرفتار

ویب ڈیسک: سیکیورٹی اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے مجید بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے اہم سہولت کار پروفیسر عثمان قاضی کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے ہمراہ 4 دیگر دہشتگرد بھی پکڑے گئے ہیں۔تحقیقات کے مطابق پروفیسر عثمان قاضی نے اب تک 32 خودکش بمبار تیار کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ مزید معلومات کے مطابق انہوں نے نومبر 2024 میں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر حملے کی سہولت کاری کی اور یومِ آزادی کے موقع پر دہشتگردی کے منصوبے کا بھی انکشاف کیا ہے۔ علاوہ ازیں، وہ نوجوانوں کی ذہن سازی اور انہیں خودکش حملوں کے لیے تیار کرنے میں بھی ملوث پایا گیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سیکیورٹی اداروں کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ بلوچستان کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ایک منظم سازش کے تحت دہشتگردی کو بلوچستان کی پسماندگی اور محرومی سے جوڑا جاتا ہے، لیکن پروفیسر جیسے تعلیم یافتہ اور سہولیات یافتہ لوگ محرومی کا شکار نہیں بلکہ دشمن ایجنڈے کا حصہ ہیں۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ یہ عناصر نوجوانوں اور خواتین کو گمراہ کر کے پہاڑوں پر بھیجتے ہیں اور ریاست کے خلاف "مسنگ پرسنز" کے بیانیے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید پروپیگنڈا ٹولز اور سہولت کاروں کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔