سوات: مینگورہ شہر میں سیلابی ریلے سے نشیبی علاقے متاثر

سوات: مینگورہ شہر میں سیلابی ریلے سے نشیبی علاقے متاثر

سوات میں شدید بارشوں کے بعد مینگورہ شہر دوبارہ سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آگیا۔

تفصیلات کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی جس کے بعد نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ کئی سڑکیں بھی زیرِ آب آگئیں جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی جانب سے مسلسل اعلانات کیے جارہے ہیں اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوجائیں تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔

ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے تاہم پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ریسکیو عملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور نشیبی علاقوں کے مکینوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا چاہیے۔