بارشوں کی پیشگوئی :اسلام آباد کی تمام ہائیکنگ ٹریلز پر داخلہ بند

مارگلہ ہلز کی ٹریل نمبر 2، 3، 4اور 5پر شہریوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا 
چاروں ہائیکنگ ٹریلز پر پابندی کا اطلاق 19اگست تک رہے گا، نوٹیفکیشن جاری 
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی دارالحکومت میں آئندہ 72گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ٹریلز پر عوام کیلئے داخلہ بند کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے مارگلہ ہلز کی ہائیکنگ ٹریلز کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق شہر اور اطراف میں بارشوں اور شہریوں کی حفاظت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ٹریلز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مارگلہ ہلز کی ٹریل نمبر 2، 3، 4اور 5پر شہریوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا ہے۔ چاروں ہائیکنگ ٹریلز پر پابندی کا اطلاق 19اگست تک رہے گا۔