6پلانٹس لگانے کافیصلہ ، ، موہلنوال پلانٹ کا پی سی ون اور ہڈیارہ ڈرین پلانٹ کا پی سی ٹو فائنل
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور میں گندے پانی کو صاف کرنے کے منصوبے پر بال آخر پیشرفت سامنے آئی ہے۔پنجاب حکومت اور واسا نے چھ بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ ان بڑے منصوبوں کے ساتھ چھوٹے ٹریٹمنٹ پلانٹس بھی شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کی تاریخ میں گندے پانی کو صاف کرنے کا منصوبہ کئی برسوں سے التوا کا شکار رہا۔ سترہ سال کی تاخیر اور فزیبلٹی رپورٹس کے بار بار م ئوخر ہونے کے بعد بال آخر اس منصوبے پر عملی پیشرفت شروع کر دی گئی ہے،پنجاب حکومت اور واسا نے مشترکہ طور پر شہر میں چھ بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا پلان تیار کر لیا ہے۔ ان بڑے منصوبوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے ٹریٹمنٹ پلانٹس بھی شہر کے مختلف مقامات پر لگائے جائیں گے، جن کے لیے بجٹ میں خصوصی فنڈز مختص کر دیے گئے ہیں۔ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ موہلنوال اور فیروزپور روڈ ہڈیارہ ڈرین کے منصوبے دوبارہ فعال کیے جا رہے ہیں۔ ان منصوبوں پر مجموعی طور پر اربوں روپے کی لاگت آئے گی، جن میں ابتدائی طور پر 8 کروڑ 75 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ رواں مالی سال میں مزید 8 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں اور ٹریٹمنٹ پلانٹس کے ڈیزائن اور پلاننگ مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ چھوٹے ٹریٹمنٹ پلانٹس کے ذریعے روزانہ لاکھوں گیلن گندا پانی صاف کرنے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔ صاف کیا گیا پانی زرعی مقاصد کے لیے استعمال ہوگا جس سے نہ صرف دریا ئوں میں آلودگی کم ہو گی بلکہ ماحولیاتی نظام کو بھی سہارا ملے گا۔واسا اور محکمہ ہا ئوسنگ نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی قائم کر دی ہے، جبکہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے منصوبوں کی مرحلہ وار منظوری بھی دے دی ہے، موہلنوال پلانٹ کا پی سی ون اور ہڈیارہ ڈرین پلانٹ کا پی سی ٹو فائنل کر دیا گیا ،لاہور کی تاریخ میں پہلی بار بیک وقت بڑے اور چھوٹے دونوں سطح پر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے جا رہے ہیں۔