روس نے جنگ کے خاتمے کو مشکل بنا دیا ہے، یوکرینی صدر

کیف(آئی این پی )یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے جنگ بندی سے انکار جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو پیچیدہ بنا رہا ہے۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ روس بار بار جنگ بندی کی اپیلوں کو مسترد کر رہا ہے اور ابھی تک یہ طے نہیں کیا کہ وہ کب قتل و غارت کو روکے گا، یہی چیز صورتحال کو پیچیدہ بنا رہی ہے۔زیلنسکی آج پیر کو ز واشنگٹن ڈی سی کاد وررہ کررہے ہیں، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ زیلنسکی پر زور دیں گے کہ وہ روس کے امن معاہدے پر متفق ہوں