جنوبی کوریا : جرائم کی روک تھام،بے جان پولیس افسران تعینات

 سیئول(آئی این پی  )جنوبی کوریا میں جرائم کی روک تھام کے لیے انوکھا اقدام اٹھاتے ہوئے بے جان پولیس افسران تعینات کرد ئیے گئے۔آدیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے علاقے جونگ-گو میں واقع جوڈونگ نمبر 3 پارک میں ہر شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک انسانی قد کے ہولوگرافک پولیس افسران نمودار ہوتے ہے، جو شہریوں کو یاد دلاتے ہیں کہ ہنگامی صورت میں پولیس فوری کارروائی کرے گی اور یہاں  ہر جگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔تاہم یہ کوئی حقیقی پولیس افسر نہیں بلکہ ایک تھری ڈی ہولوگرام ہے جو شہریوں کو ذہنی اطمینان فراہم کرنے اور بدنظمی کی روک تھام کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ انسانی قد کا پولیس افسر ہولوگرام گزشتہ سال اکتوبر میں آزمائشی طور پر نصب کیا گیا تھا جسے تھری ڈی مواد پر مہارت رکھنے والی ہولوگرامکا  نامی ہولوگرافک ٹیکنالوجی کمپنی نے تیار کیا ہے۔حالیہ اعداد و شمار کے مطابق اس اقدام سے جوڈونگ نمبر 3 پارک میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے