لاہور میں چکن چھٹی سینچری کے قریب پہنچ گیا،انڈے بھی مہنگے

 لاہور (آئی این پی ) لاہور میں چکن چھٹی سینچری کے قریب پہنچ گیا،برائلر گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے جبکہ حکومت نے فارمرز ریٹ 383 روپے مقرر کیا ہے۔زندہ برائلر تھوک 397 اور پرچون میں 411 روپے فی کلوگرام قیمت مقررکی گئی ہے جبکہ انڈوں کی قیمت بھی 294 روپیفی درجن پر پہنچ گئی ہے۔