ریڈار میں دیکھ چکے تھے بھارتی طیارے گرا دیئے گئے ہیں مگر ہم نے فیصلہ کیا ثبوت ہاتھ میں آنے تک طیارے گرانے کا اعلان نہیں کرینگے ‘بھارت جو بھی منصوبہ بناتا، اس کا ہمیں بروقت علم ہو جاتا تھا
ہمارے قیمتی اثاثے محفوظ رہے ‘معرکہ حق کے دوران دشمن کی پوری منصوبہ بندی ہمارے پاس موجود تھی، پاکستان پر دبائوڈالا گیا جہاز گرانے کے بعد بھارت کے خلاف مزید کوئی کارروائی نہ کی جائے
آرمی چیف نے زبردست قیادت کی ‘ہمارے چند لوگ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو برا بھلا کہنے سے باز نہیں آتے، جنگ کے دوران ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بہترین کام کیا:وزیرداخلہ لا لاہور میں سیمینار سے خطاب
لاہور(آئی این پی )وفاقی وزیرِ داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے ہم نے بھارت کے مارگرائے گئے 6 طیاروں کی ویڈیوز ہمارے پاس ہیں۔وزیرِ داخلہ نے لاہور میں پروفیسر وارث میر فائونڈیشن کے زیرِ اہتمام پاکستان کی عسکری اور سفارتی فتوحات کے عالمی میڈیا پر اثرات کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کیا۔خطاب میں محسن نقوی نے کہا کہ مئی کی جنگ میں پاک فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے 6 بھارتی طیاروں کی ویڈیوز ہمارے پاس موجود ہیں۔انہوں نے کہا ہم ریڈار میں دیکھ چکے تھے کہ ہماری ایئر فورس نے بھارتی طیارے گرا دیئے ہیں مگر ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ثبوت ہاتھ میں آنے تک بھارتی طیارے گرانے کا اعلان نہیں کریں گے۔محسن نقوی نے کہا معرکہ حق کے دوران دشمن کی پوری منصوبہ بندی ہمارے پاس موجود تھی، بھارت جو بھی منصوبہ بناتا، اس کا ہمیں بروقت علم ہو جاتا۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے جس بیس پر قیمتی اثاثے تھے وہاں کوئی بھارتی میزائل نہیں گرا، نور خان ایئر بیس پر بھارتی میزائل حملے میں بھی کوئی نقصان نہیں ہوا۔وزیرِ داخلہ نے کہا کہ صرف ایک ایئر بیس پر بھارتی حملے سے نقصان ہوا اور جوان بھی شہید ہوئے، پاک بھارت جنگ کے بہت سارے واقعات کا عینی شاہد رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے چند لوگ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو برا بھلا کہنے سے باز نہیں آتے، جنگ کے دوران ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بہترین کام کیا، بھارت جو بھی منصوبہ بندی کرتا تھاہمیں بروقت معلوم ہوجاتا تھا،جنگ کے دوران پس پردہ ہیروز نے جو کارکردگی دکھائی انھیں سلام پیش کرتاہوں ۔محسن نقوی نے کہا کہ گواہی دے سکتا ہوں کہ اس جنگ میں آرمی چیف عاصم منیر نے زبردست قیادت کی، ہم بھارت کو اس سے زیادہ نقصان بھی پہنچا سکتے تھے مگر ان سے اتنا نقصان بھی ہضم نہیں ہوا۔انہوںنے کہا کہ آرمی چیف نے کہا کہ بھارت چمکتی مرسڈیز اور پاکستان بھرا ہوا ڈمپر ٹرک ہے، دونوں گاڑیوں کے تصادم ہونے پر اندازہ لگا لیں نقصان کس کا زیادہ ہو گا۔وزیرِ داخلہ نے کہا کہ نریندر مودی سرکار کے دو اہم کردار اجیت دوول اور امیت شاہ پہلگام ڈرامے کے کردار ہیں، یہی بھارت کو لے ڈوبیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران ہماری سیاسی جماعتیں متحد تھیں، نائن الیون اور وار آن ٹیرر کو بھارت نے کشمیریوں کو دبانے کے لیے استعمال کیا۔محسن نقوی نے کہا
پاکستان پر دبائوڈالا گیا جہاز گرانے کے بعد بھارت کے خلاف مزید کوئی کارروائی نہ کی جائے۔