جمہوریت کا تقاضا ہے مودی سرکار پہلگام سانحے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے معافی مانگے،کانگریس کا مطالبہ
سری نگر(آئی این پی )مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے حوالے سے بھارتی حکومت کا جھوٹا بیانیہ اس وقت بے نقاب ہوگیا جب مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایک انٹرویو میں تسلیم کیا کہ یہ حملہ دراصل سکیورٹی اداروں کی ناکامی کا نتیجہ تھا۔ٹائمز آف انڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں منوج سنہا نے اعتراف کیا کہ حملہ آوروں کو روکنے یا گرفتار کرنے میں فوج اور دیگر سکیورٹی ادارے مکمل طور پر ناکام رہے۔ اس انکشاف کے بعد بھارتی اپوزیشن جماعتوں، بالخصوص کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے منوج سنہا کے استعفی کا مطالبہ کر دیا ہے۔کانگریس ترجمان نے کہا کہ جمہوریت کا تقاضا ہے کہ مودی سرکار پہلگام سانحے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگے اور لیفٹیننٹ گورنر مستعفی ہوں۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما نے کہا کہ منوج سنہا کی نااہلی نے کشمیری عوام کی جان، عزت اور روزگار کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔