بونیر میں سیلاب متاثرہ افراد کاپاک فوج کی ریلیف سرگرمیوں پر اظہار تشکر

بونیر (آئی این پی )بونیر میں سیلاب کی تباہی سے متاثرہ افراد نیپاک فوج کی جاری ریلیف سرگرمیوں پر اظہار تشکر کیا ہے ۔تفصیل کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی سے متاثرہ عوام کی مدد کیلئے پاک فوج اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ۔سیلاب زدگان کا کہنا ہے کہ سیلاب میں جو لوگ متاثر ہو چکے ہیں، ان کی مدد میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا ہے، یہاں امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں اور جوانوں نے ہمیں بہت اچھے انداز میں مدد فراہم کی ہے۔پاک فوج ہر جگہ پر ہماری مدد کے لیے تیار کھڑی ہے۔متاثرہ افراد  کا  کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کی بروقت آمد پر بہت خوش ہیں، پاک فوج زندہ باد۔