اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سوات کے علاقے کالام میں پیش آنے والے المناک کشتی حادثے کے نتیجے میں متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جاری تعزیتی پیغا م میں چیئرمین سینیٹ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔انہوں نے شمالی علاقوں میں شدید بارشوں، سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا