سونے کی قیمت مستحکم، چاندی کی قیمت میں اضافہ جاری

سونے کی قیمت مستحکم، چاندی کی قیمت میں اضافہ جاری

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں حالیہ ریکارڈ اضافے کے بعد آج سونا بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم رہا۔

جیولرز کے مطابق ملک میں 24 قراط فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے جبکہ 10 گرام سونا 4 لاکھ 53 ہزار 156 روپے پر برقرار ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 5058 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہا۔دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ جاری ہے، اور آج مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 90 روپے بڑھ کر 8825 روپے تک پہنچ گئی ہے۔