ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

 مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے گر کر 481,862 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کے بھائو بھی 515 روپے کم ہو کر 413,118 روپے ہوگئے ہیں۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے مطابق فی تولہ چاندی 43 روپے کم ہو کر 9,482 روپے پر آ گئی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونا سستا ہوا ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی کے بعد 4,595 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی مقامی قیمت میں کمی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کی کمی اور ملکی کرنسی کے اتار چڑھاؤ کا نتیجہ ہے۔ سرمایہ کاروں اور سونے کے خریداروں کے لیے یہ وقت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر وہ سرمایہ کاری یا زیورات خریدنے کا ارادہ رکھتے ہوں۔