ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق:
فی تولہ سونا 200 روپے کی کمی کے بعد 3,86,300 روپے پر پہنچ گیا۔
10 گرام سونا 172 روپے کم ہو کر 3,31,189 روپے کا ہوگیا۔
عالمی بازار کی صورتحال
عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ عالمی بازار میں فی اونس سونا 2 ڈالر کم ہو کر 3,643 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں یہ معمولی کمی بین الاقوامی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ اور ملکی کرنسی کی قدر میں تبدیلی کی وجہ سے واقع ہوئی ہے۔