خلائی مخلوق نے سوویت فوجیوں کو پتھر میں بدل دیا

لاہور(نیٹ نیوز)سی آئی اے کی ڈی کلاسیفائیڈ فائل میں ایک حیران کن دعویٰ سامنے آیا ہے کہ خلائی مخلوق نے سوویت فوجیوں کو پتھر میں بدل دیا۔حالیہ دنوں میں ایک پرانی سی آئی اے کی ڈی کلاسیفائیڈ فائل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 1989ء￿  یا 1990ء￿  کے دوران یوکرین میں تعینات سوویت فوجیوں کا ایک دستہ ایک اڑن طشتری (UFO) سے ٹکرا گیا، جس کے بعد خلائی مخلوق نے مبینہ طور پر 23 فوجیوں کو پتھر میں تبدیل کر دیا۔فائل کے مطابق یہ واقعہ سرد جنگ کے دور میں پیش آیا، جب روسی فوجیوں نے ایک مشق کے دوران اڑن طشتری کو دیکھا، ایک سپاہی نے اس پر میزائل فائر کیا، جس سے وہ زمین پر گر گیا، 5 چھوٹے قد کی خلائی مخلوق، جن کے بڑے سر اور سیاہ آنکھیں تھیں، ملبے سے باہر نکلیں، انہوں نے آپس میں مل کر ایک کرہ (گیند نما روشنی) کی شکل اختیار کی اور وہ کرہ اچانک ایک تیز روشنی کے ساتھ پھٹ گیا۔جیسے ہی وہ کرہ پھٹا، وہاں موجود 23 فوجی پتھر جیسے ستونوں میں تبدیل ہو گئے، 2 فوجی بچ گئے کیونکہ وہ سائے میں کھڑے تھے اور روشنی سے کم متاثر ہوئے، جس کے بعد پتھر میں تبدیل ہوئے فوجیوں کو اور تباہ شدہ یو ایف او کو ایک خفیہ اڈے پر منتقل کیا گیا۔سائنسی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ فوجیوں کے خلیات کو چونے کے پتھر جیسے مادے میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اگر یہ سب سچ ہے تو خلائی مخلوق کی ٹیکنالوجی انسانوں کی سوچ سے کہیں آگے ہے۔یہ فائل 2000ء￿  میں ڈی کلاسیفائی ہوئی اور سب سے پہلے 1993ء￿  میں Canadian Weekly World News اور یوکرینی اخبار Holos Ukrayiny میں رپورٹ کی گئی۔سی آئی اے کو یہ رپورٹ 1991ء￿  میں سوویت یونین کے خاتمے کے بعد ملی، جو 250 صفحات پر مشتمل رپورٹ تھی۔یہ واقعہ Joe Rogan Experience جیسی مقبول پوڈکاسٹس پر بھی زیرِ بحث آیا۔سابق سی آئی اے اہلکار مائیک بیکر نے فوکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اگر ایسا کوئی واقعہ ہوا بھی تھا تو جو کہانی اب ہمارے سامنے ہے وہ شاید اصل رپورٹ سے کافی مختلف ہو، شاید وقت کے ساتھ کہانی میں بہت کچھ بڑھا دیا گیا ہو