خلائی مخلوق نے سوویت فوجیوں کو پتھر میں بدل دیا: سی آئی اے کی ڈی کلاسیفائیڈ فائل میں دعویٰ

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)سی آئی اے کی ڈی کلاسیفائیڈ فائل میں ایک حیران کن دعویٰ سامنے آیا ہے کہ خلائی مخلوق نے سوویت فوجیوں کو پتھر میں بدل دیا۔حالیہ دنوں میں ایک پرانی سی آئی اے کی ڈی کلاسیفائیڈ فائل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 1989ء￿  یا 1990ء￿  کے دوران یوکرین میں تعینات سوویت فوجیوں کا ایک دستہ ایک اڑن طشتری (UFO) سے ٹکرا گیا، جس کے بعد خلائی مخلوق نے مبینہ طور پر 23 فوجیوں کو پتھر میں تبدیل کر دیا۔فائل کے مطابق یہ واقعہ سرد جنگ کے دور میں پیش آیا، جب روسی فوجیوں نے ایک مشق کے دوران اڑن طشتری کو دیکھا، ایک سپاہی نے اس پر میزائل فائر کیا، جس سے وہ زمین پر گر گیا، 5 چھوٹے قد کی خلائی مخلوق، جن کے بڑے سر اور سیاہ آنکھیں تھیں، ملبے سے باہر نکلیں، انہوں نے آپس میں مل کر ایک کرہ (گیند نما روشنی) کی شکل اختیار کی اور وہ کرہ اچانک ایک تیز روشنی کے ساتھ پھٹ گیا۔