سیکرٹری صحت ایم ایس پر برہم،مریضوں کے لواحقین کے شکایات کے انبار ، ڈیوٹی سے غائب ڈاکٹر ہسپتال پہنچ گئے
شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ) سیکرٹری صحت نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شیخوپورہ کا دورہ کیا،ہسپتال کے تما م وارڈز کو چیک کرنے کے علاوہ مہینوں سے بند جب کمرے کھلوائے گئے تو وہاں پر نئے کمبل اور ادویات بر آمد ہونے پر سیکرٹری ہیلتھ نادیہ ثاقب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پر برہم ہوگئیں جیسے ہی وہ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کے ہمراہ وارڈز سے باہر آئیں تو مریضوں کے لواحقین نے شکایات کے انبار لگادئیے جس پر سیکرٹری ہیلتھ نے ایم ایس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا‘‘شکایات کا تو میں ازالہ کردونگی مگر ایم ایس صاحب آپ کوئی اور کام کریں’’۔ سیکرٹری ہیلتھ کی آمد کی اطلاع پاکر حاضری لگا کر ڈیوٹی سے غائب ڈاکٹر فوری ہسپتال پہنچ گئے ۔