علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے250کارکنوں کیلئے کمبل بھجوا دئیے

  پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے  کارکنوں کے لئے کمبل بھجوا دئیے۔ پی ٹی آئی کے 250کارکنوں کے لیے کمبل کے  ساتھ جرابیں اور دیگر اشیا بھی بھجوائی گئیں۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری قید کارکنوں کے لیے کمبل اور دیگر اشیا لے کر اڈیالہ جیل پہنچے۔