جعلسازی پر امپورٹر کسٹم ایجنٹ سمیت 9ملزموں کیخلاف مقدمہ

کسٹم ایکٹ کی مختلف دفعات شامل ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری 
لاہور (کرائم رپورٹر ) بیرون ملک سے منگوائے جانے والے لیپ ٹاپ کمپیوٹر پارٹس کے کنٹینرز میں مبینہ دھاندلی جعلی سازی کسٹم کی حدود میں تالے توڑ کر مختلف برانڈ کے لیب ٹاپ پر بیجیز بدلنے اور چوری کے الزامات پر ویسٹ کسٹم انسپکٹر محسن علی طاہر کی مدعیت میں امپورٹر کسٹم ایجنٹ سمیت 9ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر میں 7.9ملین روپے لاگت کی کمپیوٹر لیب ٹاپ پارٹس کی لاگت بتائی جا رہی ہے جس پر 2.5ملین ڈیوٹی ٹیکس بھی شامل کیے گئے ہیں۔ امپورٹر سی ای او ٹوکیو آئی ٹی سلوشن سمیت کسٹم کلیئرنگ ایجنسی سی گل انٹرنیشنل ثاقب سلطان خاور بٹ کامران الیاس ٹوکا محمد حفیظ رانا تجمل عمر محبوب سمیت نامعلوم بھی شامل کیے گئے جن پر کسٹم ایکٹ 1969کے تحت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی میں چوری کیے جانے والے لیپ ٹاپ سمیت تبدیل کیے گئے دیگر تفصیلات کا مکمل ذکر بھی کیا گیا ہے۔کسٹم کے آئی اینڈ پی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ایف بی آر میں بہتری لانے کے لیے فسلیٹیشن میکنزم کے نام پر ایف ایم ٹیم نے متعدد کٹینر کو رکوایا تھا جس کی دوبارہ ری اسیسمنٹ بھی کرائی گئی۔جس کی رپورٹ اعلیٰ حکام تک پہلے ہی بھجوائی جا چکی ہے۔