فرانس کی خاتون اول کو ٹرانس جینڈر قرار دینے والے 10 افراد مجرم قرار

افغان مہاجرین کی پرتشدد سرگرمیاں، جرمنی اور ترکیہ سے ملک بدری تیز
 طالبان کے اقتدار کے بعد افغانستان انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مرکز بنتا جا رہا ہے
برلن، انقرہ(آئی این پی )جرمنی اور ترکیہ میں افغان مہاجرین کی مبینہ پرتشدد اور مجرمانہ سرگرمیوں کے باعث ملک بدری کے اقدامات میں تیزی آ گئی  ، متعدد ممالک نے  افغان مہاجرین کی سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔افغان میڈیا رپور ٹس کے مطابق  افغان طالبان کے اقتدار کے بعد افغانستان انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مرکز بنتا جا رہا ہے، جس کے اثرات بیرونِ ملک مقیم افغان مہاجرین کے رویوں میں بھی نظر آ رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق افغان مہاجرین کئی ممالک میں ہنگامہ آرائی، منشیات سمگلنگ اور دیگر پرتشدد جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں، جس کے شواہد سامنے آنے کے بعد میزبان ممالک نے سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں