حادثہ کانگو کے شمال مغربی علاقے میں پیش آیا، جہاں آتشزدگی کے بعد کشتی ڈوب گئی
کنشاسا (آئی این پی )کانگو میں کشتی ڈوبنے سے خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد ہلاک ہو گئے، 100 کو بچالیا گیا جبکہ 200 مسافر لاپتہ ہیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق کشتی کو ہولناک حادثہ کانگو کے شمال مغربی علاقے میں پیش آیا، جہاں آتشزدگی کے بعد کشتی ڈوب گئی، جس میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں