درجنوں افراد سمندر کے خطرناک راستے سے یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
طرابلس(آئی این پی )لیبیا کے ساحل کے قریب ایک ربڑ کی کشتی الٹنے سے کم از کم 53 افراد جاں بحق یا لاپتہ ہو گئے جن میں دو کم سن بچے بھی شامل ہیں۔ یہ واقعہ شمال مغربی لیبیا کے ساحلی شہر زوارہ کے شمال میں پیش آیا۔بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت نے جاری بیان میں بتایا کہ یہ کشتی چھ فروری کو سمندر میں الٹی تھی۔ کشتی میں درجنوں افراد سوار تھے جو بہتر مستقبل کی تلاش میں سمندر کے خطرناک راستے سے یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ادارے کے مطابق حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں تاہم اب تک بڑی تعداد میں افراد کے لاپتہ ہونے یا جان کی بازی ہارنے کی اطلاعات ہیں