مصر،80 سالہ شخص نے 79 سالہ خاتون سے محبت کے بعدشادی کر لی

 قاہرہ(آئی این پی ) مصر میں 80 سالہ شخص نے 79 سالہ خاتون سے  محبت کے بعد شادی کرلی۔ عرب میڈیا  رپورٹ کے مطابق  دلہن  نادیہ تیراکی کے پیشے سے منسلک ہیں، جوان دنوں مصری ماسٹرز سوئمنگ چیمپئن شپ کا بھی حصہ ہیں، نادیہ نے  اپنے قریبی دوست یوسف سے شادی کی ہے۔