یوٹیوبر کا اہرام مصر کرائے پر لینے کا دعویٰ، مصر ی آگ بگولہ

قاہرہ(آئی این پی) دنیا کے کامیاب اور مالدار ترین یوٹیوبر جیمز سٹیفن ڈونلڈسن جنہیں مسٹر بیسٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے دعویٰ کیا کہ اس نے اہرام مصر کرائے پر حاصل کرلیا ہے ۔انکے حالیہ اعلان نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے دوستوں کے گروپ کے لیے رازوں سے پردہ اٹھانے کے لیے گیزا کے اہرام خوفو، خفرع، منقرع  کو 100 گھنٹے کے لیے کرائے پر لیا تھا۔ اس بیان کے بعد مصری وزارت نوادرات کو معاملے کی وضاحت کے لیے بیان جاری کرنا پڑا ہے۔ مسٹر بیسٹ کی ویڈیو نے مصریوں کو چونکا دیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ مصریوں کی ایک بڑی تعداد نے اہراموں کو کرائے پر لینے کی خیال کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔وہیں مصر کے ماہرِ آثار قدیمہ زاہی حواس نے اہراموں کو کرائے پر لینے کی خبروں کی تردید کردی۔