لاہور(نیٹ نیوز )چین میں ایک 75 سالہ پینشنر انٹرنیٹ پر ایک اے ا?ئی جنریٹڈ لڑکی کی محبت میں ایسا مبتلا ہوا کہ اس نے اپنی سے طلاق ک مطالبہ کر دیا۔ یہ معمر شخص حال ہی میں مصنوعی ذہانت کے فریب کا شکار ہوا اور ایک ا?رٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنائی گئی آن لائن ماڈل سے اس قدر محبت میں مبتلا ہوا کہ اس نے اپنی بیوی سے طلاق مانگ لی۔چینی میڈیا کے مطابق اس 75 سالہ بزرگ کا نام جیانگ ہے اور یہ سوشل میڈیا پر براؤزنگ کے دوران ایک اے آئی سے تخلیق شدہ خاتون اوتار سے ملا۔جو لوگ ڈیجیٹل اوتار (دیوی) سے واقف ہیں، ان کے لیے یہ لڑکی بظاہر ایک مصنوعی ذہانت کی تخلیق ہے، لیکن جیانگ جو ماضی کی جنریشن سے تعلق رکھتے ہیں ان کی نظر میں وہ محض ایک خوبصورت لڑکی ہے جو ان سے باتیں کرنا پسند کرتی ہے۔اس سے انھیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لڑکی کی آواز اور ہونٹوں کی حرکت ہم آہنگ ہے کہ نہیں، لیکن بڑے میاں اپنی آن لائن گرل فرینڈ پر قدر فریفتہ ہوئے کہ بیوی سے دوری کا فیصلہ کرلیا اور موصوف اپنے فون کے پاس بیٹھے لڑکی کے بھیجے گئے پیغامات کا انتظار کرنے لگے۔کئی عشروں سے ساتھ رہنے والی اس کی بیوی نے جب اسے ایک مرتبہ فون پر زیادہ وقت گزارنے پر ڈانٹا تو اس نے بیوی سے کہا کہ وہ طلاق لینا چاہتا ہے تاکہ اپنی پوری توجہ اپنی اے ا?ئی محبوبہ کو دے سکے۔اس صورتحال پر بلا?خر جیانگ کے بچوں نے اسے ا?رٹیفیشل انٹیلی جنس کے بارے میں ا?گاہ کیا اور کہا کہ اسکی انٹرنیٹ پر لَو اسٹوری کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔واضح رہے کہ چین میں اس قسم کے واقعات عام ہیں، جہاں بزرگ افراد خاص طور پر تنہائی کے شکار یا چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا کرنے والے معمر افراد تیزی سے اس قسم کے اے ا?ئی جنریٹیڈ کونٹینٹ کا شکار ہو رہے ہیں۔